منگل کو جاری تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے نیچرل سائنس فزکس میں ڈاکٹر سید خورشید حسنین کو ستارہ امتیاز دیا گیا۔ کیمیا کے شعبہ میں ڈاکٹر محمد عارف چوہدری اور پلازما فزکس کے شعبہ میں ڈاکٹر حامد سلیم کو تمغہ حسن کارکردگی جبکہ بائیو ٹیکنالوجی زراعت جنیاتی انجینئرنگ کے شعبہ میں پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد سواتی، کیمیا میں ڈاکٹر امین بادشاہ، کیمیا میں ڈاکٹر یاسمین شاہ، زرعی بائیو ٹیکنالوجی میں پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ یوسف حفیظ اور فارماسوٹیکل کیمیسٹری/ ہایئر ایجوکیشن ایڈمنسٹریشن کے شعبہ میں پروفیسر ڈاکٹر اظہار حسین کو تمغہ امتیاز دیا گیا ہے۔ میٹریل انجینئرنگ کے شعبہ میں صدر مملکت کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی ڈاکٹر محمد مجاہد، حسن شاہ نواز زیدی، تعلیم کے شعبہ میں پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین کو ستارہ امتیاز، ڈاکٹر شریف اللہ خان، ڈاکٹر اختر نعیم خان، محترمہ نورما فرنینڈس، پروفیسر ڈاکٹر اقبال احمد کو تمغہ امتیاز دیا ہے۔ فنون، ادب اور کھیل کے شعبہ میں شاہد عبداللہ، استاد شفیق الزمان خان کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، محترمہ مسرت مرزا، استاد نذیر گل، محترمہ نجات بی بی، راجہ بھائی جان (موسیقی)، قومی ورثہ کے تحفظ اور اسے جمع کرنے کی خدمات کے اعتراف میں میاں غلام محمد جاندھر اور علاقائی رقص پر قمر علی بروہی کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔
 پارک کیو سون (ایستھر) کو آرٹ اور کلچر کے شعبہ میں تمغہ خدمت، ادب کے شعبہ میں ظفر اقبال کو ہلال امتیاز، ادب ہی کے شعبہ میں شہزاد احمد مرحوم اور ڈاکٹر طارق رحمن کو ستارہ امتیاز دیا گیا۔ ادب کے شعبہ میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی حاصل کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر تبسم کشمیری، آغاز سلیم (آغا خالد سلیم)، پروفیسر ولی محمد خان سیال کاکڑ، یونس جاوید اور علی محمدی خورسانی شامل ہیں۔ صدر مملکت کی جانب سے ادب کے شعبہ میں تمغہ امتیاز پانے والوں میں پروفیسر قلندر شاہ لکیاری، پروفیسر ڈاکٹر نذیر تبسم، غوث بخش صابر اور افضل مراد شامل ہیں۔ صحافت کے شعبہ میں تمغہ امتیاز زاﺅ کیاﺅ، کھیلوں کے شعبہ میں وسیم احمد، پاکستان کے لئے خدمات، عوامی خدمات، انسانی حقوق اور پاکستان کے لئے شجاعت کا مظاہرہ کرنے کے شعبہ میں وانگ ژی کو ہلال پاکستان، جنرل (ر) سی ایس ویرا سوریا کو ستارہ پاکستان، برونو ایڈوارڈو روڈریگز پاریلا کو ستارہ خدمت، وانگ ڈی جی کو تمغہ خدمت اور پروفیسر کازویوکی موریاما کو تمغہ قائداعظم سے نوازا گیا۔ خدمات عامہ کے شعبہ میں غلام محمد ناز اور ڈاکٹر عبدالتواب خان کو تمغہ امتیاز، شجاعت کے مظاہرے پر محترمہ سمیعہ نورین شہید اور عبدالمنصور کاکڑ شہید کو ستارہ شجاعت دیا گیا جبکہ تمغہ شجاعت حاصل کرنے والوں میں محمد بشیر شہید، ملک تاج محمد خان شہید، محمد رفیق، حاجی فضل کریم شہید، محبت علی انڑ، بلکیز شہید، حیات اللہ شہید، نعیم اللہ شہید، ڈاکٹر شبیر احمد مگسی اور انور میر شہید شامل ہیں۔ صدر مملکت نے ادب کے شعبہ میں عطا الحق قاسمی کو ہلال امتیاز کیا ہے جبکہ صدارتی تمغہ حسن کارکردگی حاصل کرنے والوں میں سید ارشاد حسین راشد (صحافت)، اورنگزیب لغاری (ٹی وی فنکار)، خالد احمد (صحافی)، ولی خان بابر مرحوم (صحافی)، ذیشان عباسی (کرکٹر)، ایوب خان المعروف ایوب خاور (پروڈیوسر)، ڈاکٹر بخت جمال (طبی ماہر)، ڈاکٹر محمد نعیم (طبی ماہر) شامل ہیں۔پولیس افسر فیاض سنبل مرحوم کو ہلال شجاعت، پولیس افسر ہلال خان مرحوم کو ستارہ شجاعت اور طالبہ ملالہ یوسفزئی کو ستارہ شجاعت دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر علی حیدر مرحوم کو تمغہ امتیاز، مرحومہ پروین رحمن کو تمغہ شجاعت، مرحومہ زارا شاہد حسین کو تمغہ شجاعت دیا گیا ہے۔